وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب میں کورونا وائرس سے 6 ہلاکتوں کی تصدیق
فائل فوٹولاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں کورونا وائرس سے 6 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔ رحیم یار خان کے اسپتال میں زیر علاج خاتون سعودی عرب سے آئیں تھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے، 68 سالہ خاتون سعودی عرب سے آئی تھیں اور وہ رحیم یار خان کے اسپتال میں زیر علاج تھی۔
Sadly we have lost another soul to #COVID19 today. A 68 year old lady who came from KSA and was under treatment in RYK. So far we have lost 6 lives while 593 confirmed #COVID19 patients are under treatment.
Our teams are constantly tracking and testing contacts of patients. 1/2
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 29, 2020
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 593 کنفرم کیسز ہیں، ڈی جی خان، ملتان، لاہور اور فیصل آباد کے قرنطینہ سنٹرز میں 318 مریض زیر علاج ہیں، لاہور میں 116، گجرات 55، راولپنڈی 30، جہلم 28، گوجرانوالہ 11 جبکہ ملتان میں کورونا کے 2 مریض زیر علاج ہیں۔
عثمان بزدار کے مطابق فیصل آباد میں 9، منڈی بہاؤالدین 4، ڈی جی خان میں کورونا کے 5 مریض ہیں ،رحیم یار خان، وہاڑی، سرگودھا، میانوالی اور ننکانہ صاحب میں کورونا سے متاثرہ 2، 2 مریض زیر علاج ہیں جبکہ نارووال، اٹک، بہاولنگر، خوشاب اور بہاولپور میں کورونا کا 1، 1 مریض ہے۔
Details: Quarantines (DGK, Multan, LHR, FSD) 318, Lahore 116, Gujrat 55, Gujranwala 11, Jhelum 28, Rawalpindi 30, Multan 2, Faisalabad 9, MBD 4, Narowal 1, RYK 2, Vehari 2, Sargodha 2, Attock 1, Bahawalnagar 1, Mianwali 2, Nankana Sahib 2, Khushab 1, Bahawalpur 1 & DG Khan 5.
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 29, 2020














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔